ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی، رینجرز کےساتھ مقابلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی

datetime 16  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں اسماعیل شاہ کے مزار کے علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین دہشت گرد زاہد، ناصر اور حبیب عرف فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے دہشت گردوں نے حب میں چینی باشندوں کو قتل کیا، ریلوے ٹریک کو بھی دھماکے سے اڑایا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کا اسماعیل شاہ مزار کے قریب دہشت گردوں سے سامنا ہو گیا، ملزموں نے اندھادھند فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت زاہد، ناصر اور حبیب عرف فوجی کے ناموں سے ہو گئی جبکہ ایک دہشت گرد الٰہی بخش عرف گڈو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔ تینوں دہشت گردوں نے 2010ءاور 2011ء میں حب میں چینی باشندوں کو قتل اور گھارو ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…