اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے سابق چیئرمین جنرل (ر) فرخ کے خلاف ناران چلاس روڈ تعمیر کرنے والی فرم کو 53 کروڑ 30 لاکھ روپے کی زائد ادائیگی کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان پر الزامات ہے کہ انہوں نے 2005ءمیں مشرف دور میں قواعد و ضوابط کے خلاف تعمیراتی کمپنی کو معاہدے میں طے شدہ قیمت سے زائد 533 ملین روپے کی ادائیگی کی جس کی اب تحقیقات جاری ہیں۔ جنرل (ر) فرخ آجکل حسنین کنسٹرکشن کمپنی میں بھی ملازمت کرتے ہیں جو این ایچ اے کی 30 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف تحقیقات سیکرٹری مواصلات نے شروع کی ہیں۔ سابق چیئرمین پر یہ بھی الازم ہے کہ انہوں نے ایف ڈبلیو او کو ٹینڈرز طلب کئے بغیر ناران چلاس روڈ کے 3 سیکشن کا کنٹریکٹ 581 ملین کا دیا جو قواعد و ضوابط کے خلاف تھا۔ اس کی ذمہ داری بھی اس وقت کے چیئرمین این ایچ اے پر عائد کی گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔