اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے درمیان عزت ہتک دعوے کا ڈراپ سین ہونے والا ہے مقدمہ واپس لیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے مشترکہ دوست سرگرم ہیں کہ دونوں کے درمیان ہونے والی مقدمہ بازی کو ختم کیا جائے اس حوالے سے حامد خان بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں اور مقدمے بارے اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے ۔