منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ،مشرف کو پارٹی سربراہ بنائے جانے کا امکان

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ہو گئی پرویز مشرف کو پارٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے کے ناراض رہنما ﺅں سے رابطے جاری ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کے ملک میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کا سلسلہ ابھی سے شروع کر دےا گیا ہے اورآنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک نئی پارٹی تشکیل دی جارہی ہے جو مستقبل میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حےثےت سے عام انتخابات میں حصہ لے گی ،اس پارٹی میں پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین ،پرویز الہٰی ،ذولفقار کھوسہ ،دوست محمد کھوسہ ،شیخ رشید ،جبکہ سندھ سے غوس علی شاہ ،پیر پگاڑا،ممتاز بھٹو،لیاقت جتوئی ،بنیل گبول ،ذولفقار مرزا شامل ہےں ، سابق وزےراعظم آزاد کشمےر سکندر حےات اور سردار عتےق کو بھی پارٹی مےں شمولےت کی دعوت دی گئی ہے تا ہم بلوچستان اور پنجاب سے لشکر رئیسا نی اور سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے مگر ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅ ںنے اس پارٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کے کنگ پارٹی کی تشکیل کا مقصدعام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پنجاب اور پےپلز پارٹی کوسندھ سے شکست دینا ہے ،اس حوالے سے ابھی تک خےبر پختون خواہ سے کسی بھی رہنما سے رابطہ نہےں کیا گےا ۔ گنگ پارٹی کی تشکےل کا عمل آئندہ برس تک مکمل کر لےا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…