کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر فروغ نسیم کے توسط سے کراچی کے ضلع ملیر اور نوکوٹ کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف الگ الگ درخواستیں سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ضلع ملیر کے کچھ علاقے ضلع کورنگی میں اور کورنگی کے کچھ علاقے ضلع ملیر میں شامل کر دئیے ہیں۔ ڈاکٹر فروق ستار کا کہنا ہے کہ حلقہ بندی کے ذریعے حکومت نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے یہی وجہ ہے کہ آبادی کو نظرانداز کر کے ہمارے اعتراضات کو بھی مستدع کر دیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا موقف ہے کہ نوکوٹ میرپور خاص کی حلقہ بندی کرتے ہوئے حکومت سندھ نے دیہی آبادی کو شامل کر کے دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ دونوں درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی حلقہ بندیوں کا کالعدم قرار دے کر غیر جانبدارانہ حلقہ بندیاں کرائی جائیں