لاہور( نیوزڈیسک)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ دینے آنے والے امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ اتار لینے والے سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل جبکہ ایس ایچ او چوہنگ کو شوکا ز نوٹس جاری کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس میں بھرتی کے خواہشمند سات ہزار سے زائد امیدوار دوڑ کا ٹیسٹ دینے کے لئے آئے تھے جہاں پولیس اہلکاروں نے ٹیسٹ دینے میں مصروف کئی امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ اتار لئے تھے ۔اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری تحقیقات کے بعد پانچ اہلکاروں سب انسپکٹر اصغر ،اے ایس آئی توفیق،ہیڈ کانسٹیبل شکیل ،کانسٹیبل صفدر اور سرفراز کو معطل کر دیا جبکہ ایس ایچ او چوہنگ جاوید صدیق کو شوکا ز نوٹس جاری کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھاکہ اس طرح کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے