اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحرےک انصاف کے بانی اراکےن نے جسٹس(ر) وجہےہ الدےن کے بےان پر اپنے رد عمل کا اظہار کےا ہے اور ان کے مطالبات کو غےر آئےنی قرار دےا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نظرےاتی کارکن عمران خان کے ساتھ ہےں چنانچہ جسٹس وجہےہ الدےن احمد کے مطالبات رد کرتے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق تحرےک انصاف کے بانی اراکےن نعےم الحق، سےف اللہ خان نےازی، اسد قےصر، شاہ فرمان، عامر محمود کےانی اور سردار اظہر طارق نے جسٹس وجہےہ الدےن احمد کی جانب سے جاری بےان پر مشترکہ رد عمل کا اظہار کےا اور کہا کہ چیئرمےن تحرےک انصاف چونکہ جسٹس وجہےہ الدےن کی پارٹی رکنےت معطل کر چکے ہےں۔ ان کے مطابق پارٹی مےں ہر کام پارٹی آئےن کے مطابق ہوتا ہے اس لےے جسٹس وجہےہ الدےن کے کالعدم ٹربےونل کی سفارشات پر پارٹی آئےن کے مطابق عملدرآمد کےا جائےگا۔ انہوں نے مزےد کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے امےدواروں کی اہلےت کا تعےن پارٹی کا الےکشن کمےشن کرے گا جو کلی طور پر خودمختار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مےں عبوری سےٹ اپ قائم ہو چکا ہے جبکہ انتخابات سے قبل چیئرمےن پاکستان تحرےک انصاف عارضی سےٹ اپ کے قےام کا اعلان خود کرےں گے۔ تحرےک انصاف کے بانی اراکےن کے مطابق پارٹی چلانے کا اختےار چیئرمےن تحرےک انصاف کے پاس ہے جس کا اقرار خود جسٹس وجہےہ الدےن اپنے فےصلے مےں کر چکے ہےں۔