ملتان(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ مشاہد اللہ سے ان کی کوئی بات نہیں ہوئی .مشاہد اللہ نے میرے متعلق غلط بیانی کی، میں نے آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا .عمران خان نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی نہ توڑی تو جسٹس ناصر الملک اسمبلی توڑ دیں گے۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ مشاہد اللہ سے میری کوئی بات نہیں ہوئی .مشاہد اللہ نے میرے حوالے سے غلط بیانی کی، میں نے آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا، انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دھرنے میں اسمبلی توڑنے سے متعلق بات کی۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اسمبلی نہ توڑی تو ناصر الملک توڑیں گے، عمران نے کہا تین ماہ کیلئے ٹیکنوکریٹس کی حکومت آئےگی پھر انتخابات ہوںگے، مارشل لاءنہیں آئے گا، شاہ محمود، عارف علوی، شفقت محمود اور شیریں مزاری بھی موجود تھے۔