جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چودھری شیر علی کا الزام گٹھیا اور بے بنیاد ہے ، رانا ثناءاللہ

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شیر علی نے مجھ پر جو الزامات لگائے ہیں وہ انتہائی گھٹیا اور بے بنیاد ہیں ، عابد شیر علی کے والد بے لگام گفتگو کرتے رہتے ہیں  اصل مقصد  بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوکر اپنے بیٹے کو فیصل آباد کا میئر بنانا ہے ، واضح رہے  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق رکن قومی اسمبلی چودھری شیر علی نے جلسے سے خطاب کے دوران الزام عائد کیا کہ رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد کے 20جوان قتل کروائے ہیں ، اگلی لسٹ میں میرے بیٹے  وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی سمیت متعدد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ شامل ہے ، چودھری شیر علی نے مسلم لیگ ن کی قیاد ت سے کاروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا
مسلم لیگ ن کے دو دھڑوں میں اختلافات شدید ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری شیرعلی نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ پر سنگین الزامات عائدکردیے۔ وزیرمملکت عابد شیر علی کے والد اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری شیر علی نے وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ پر 20افراد کے قتل کا الزام لگادیا ہے۔ چوہدری شیرعلی کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس سابق سی پی او فیصل آباد سہیل تاجک کا میسیج موجود ہے جس میں وہ راناثنا اللہ پر قتل کے الزامات کی تصدیق کر رہے ہیں۔ چوہدری شیرعلی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سہیل تاجک کا میسیج دیکھنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ چوہدری شیر علی نے میڈیا اور اپوزیشن پر پیسے لے کر خاموش رہنے کا الزام بھی لگایا۔ چوہدری شیر علی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد میں بھی آپریشن شروع کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…