اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوجیوں کی کوٹلی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید، 3زخمی ہوگئے ، آئی ایس پی آرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس سے ایک شہری محمد شفیع شہید ہوا ہے ، پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی جارہی ہے پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی