اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز مشاہد اللہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تحریک انصاف نے حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں صرف مشاہد اللہ کا استعفیٰ کافی نہیں خواجہ آصف بھی استعفیٰ دیں ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے دھاندلی کے خلاف دیے گئے دھرنے کو سازش سے جوڑ ا جا رہاہے ، حکومت ایسے اقدامات سے فوج کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے ، مشاہد اللہ سے پہلے وفاقی وزیر دفاع بھی اس طرح کے سنگین الزامات لگا چکے ہیں جو غلط ثابت ہوئے ہیں ، حکومت خواجہ آصف سے بھی استعفیٰ لے ۔