کراچی(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے جائز مطالبات سنے جائیں گے لیکن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹرکراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہے ہیں اوراسے جاری رکھا جائے گا، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے جائز مطالبات سنے جائیں، انہوں نے کہا کہ انہیں جاوید ناگوری کےاستعفےسے متعلق کوئی معلومات نہیں لیکن اگروہ کسی جرم میں پائےگئےتو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انورسیال نے کہا کہ سندھ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار اورکاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنایا جائے گا،انہیں ہرقسم کے جرائم افراد سے نمٹنے کے لئے مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے،کراچی سمیت سندھ بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی