اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) زین قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت، مدعی نے مصطفی کانجو سمیت باقی ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا ،نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق 2اپریل کو کیلوری گراﺅڈ کے قریب قتل ہونے والے 15سالہ زین کے کیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں مدعی سہیل افضل نے اپنا بیان جمع کرواتے ہوئے مرکزی ملز مصطفی کانجو سمیت تمام ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے ، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں گاڑی کی ٹکر کے تنازع کے بعد سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو نے گارڈز کے ہمراہ فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر نویں جماعت کا طالب علم زین جان کی بازی ہار گیا تھا