اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے 14مقدمات فوجی عدالت میں چلانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دیے ، نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگری کے سنگین مقدمات کے 14 کیس فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گلستان جوہر تھانہ حملہ کیس سمیت سانحہ نشر پارک کا کیس بھی شامل کرنے کی دروخواست کی گئی ہے ،اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے مزید 68مقدمات کی سمری بھی تیار کر لی ہے جنہیں فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے گا ۔