کراچی(نیوزڈیسک) گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں گرفتار12 غیر ملکی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر 12 غیرملکی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا ہے، تمام خواتین غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں، ملک بدر کی جانے والی خواتین میں 9 کا تعلق ازبکستان جب کہ 3 کا تعلق آزربائیجان سے تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام خواتین کو اسلام آباد سے 2 مختلف پروازوں کے ذریعے ملک بدر کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی خواتین اور ان کے سہولت کاروں سمیت 45 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔