اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹر پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی ، پارٹی کو قبضہ گروپ سے آزاد کروانا ہوگا ورنہ اگلے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ میری عمران خان صاحب سے پارٹی کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے وہ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں ، خان صاحب نے ٹریبیونل کو مکمل ذمہ داری دی ہے ، پرویز خٹک ، جہانگیر ترین ، علیم خان ، نادر لغاری کو ٹریبیونل نے انٹر پارٹی الیکشن میں پیسے لے کر ٹکٹیں دینے پر فارغ کر دیا تھا ، یہی لوگ خان صاحب کے ساتھ بیٹھے ہیں ، کچھ لوگ پارٹی میں دھاندلی سے گھس آئے ہیں جو شفاف انتخابات میں رکاوٹ ہیں ،ج جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ اگر نئی ممبر شپ کا راستہ کھولا گیا تو دھاندلی کا رستہ کھل جائے گا ، گزشہ انتخابات میں پارٹی کی ممبر شپ 70لاکھ تھی ، ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پارٹی سے معطل کیا گیا تب بھی پارٹی کو منظم کرنے کیلئے کام کرتا رہوںگا کسی دوسری پارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔