لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قومی منصوبوں میں اربوں روپے بچت کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،اس کا کریڈٹ وزیراعظم اور پنجاب حکومت کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے کئی منصوبوں میں کم بولی دینے والوں سے بات کرکے قوم کے اربوں روپے بچائے۔ملکی اقتصادیات کو پہنچنے والے اس فائدے کی پہلے مثال نہیں ملتی، یہ سب کچھ وزیراعظم نوازشریف اور پنجاب حکومت کی ٹیم کی شب و روز محنت کی بدولت ہوا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ نے یوم آزادی پربہترین سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔