اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس ٹریننگ سنٹر سعید آباد میں 89پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ، وزیر داخلہ سندھ سندھ ، آئی جی سندھ کی سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ، پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں 658اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں ایف آئی ا ے اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ، پولیس کو بڑے جرائم کا سامنا ہے اس سلسلے میں اہلکاروں کو جدید تربیت سے روشناس کروایا جارہاہے ، سندھ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سنٹر کو درپیش مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے ، آئی جی سندھ پولیس غلا م حید ر جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاﺅنٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کو پاک فوج سے تربیت دلوا رہے ہیں ، ٹریننگ کے باعث جرائم پر قابو پالیا گیا ، سندھ پولیس نے ہائی پروفائل کیسز حل کیے ہیں ، کراچی میں جرائم کی شرح پہلے کی نسبت کافی کم ہوئی ہے ، آئی جی سندھ کہنا تھا کہ جوانوں کو طبعی سہولیات کی فراہمی کیلئے اسپتال کی ضرورت ہے حکومت اس پر جلد از جلد عمل کروائے ، پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں 3خواتین اہلکاروں نے بھی پوزیشنیں حاصل کیں