مانسہرہ(نیوزڈیسک) بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔مانسہرہ میں بودڑی سے الائی آنے والی پک اپ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔