اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہمنا اسد عمر نے گذشتہ روز ن لیگی رہنما مشاہد اللہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے ،گڈ کوپ ، بیڈ کوپ کا ڈرامہ جاری نہیں رکھ سکتے ، نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ کے الزامات کے بعد وزیر اعظم ہاﺅس نے اس کی ترید کی ہے اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ مشاہداللہ جھوٹ بول رہے ہیں تو وہ ان کے خلاف کاروائی کریں ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے خود ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات عائد کیے ہیں جو غلط ثابت ہوئے ہیں ، وزیر دفاع اس پر استعفیٰ دیں ، اس طرح کے غیر سنجیدہ اور سنگین الزامات پر حکومت وزراءکو فارغ کرے