کراچی(نیوزڈیسک)صوبے سندھ میں بڑھتی ہوئی کرپشن سے بیزار عوام کے غم و غصہ کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ نیب کو روزانہ 180سے زائد شکایات موصول ہورہی ہیں ۔روزنامہ جنگ کے رپورٹرآغاخالد کی رپورٹ کے مطابقنیب کی ترجمان محترمہ قدسیہ نے بات چیت کرتے ہوئےتصدیق کی کہ اتنے بڑے پیمانے پر شکایات کی موصولی کی وجہ سے نیب افسرا ن پر کام کا دبائو بڑھ گیا ہے جبکہ انہوں نے اسے نیب کی کامیابی بھی قرار دیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت اقدامات اور حالیہ کارائیوں سے عام آدمی کا حوصلہ بڑھا ہے اور اب لوگ کھل کر رضا کارانہ طورپر کرپشن کے خلاف شکایات درج کروارہے ہیں ۔ اس طرح نیب کے علاوہ ایف ائی اے ،اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو ملنے والی شکایات سینکڑوں سے تجاوز کرجاتی ہیں