راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی صادق آباد کے علاقے سے ایڈیشنل سیشن جج طاہرخان نیازی کےقتل میں ملوث تین مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہرخان نیازی کو5اگست کو روالپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے اورپولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔