کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کراچی ہمارا شہر ہے ہمیں کسی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں،کراچی اب اتنا محفوظ ہوچکا ہے کہ میں بچوں کے ہمراہ مزار قائد آئی ہوں۔اردو بولنے والوں کی نمائندگی الطاف حسین نہیں کرتے ہیں، ایسا شخص جو 21سال سے باہر بیٹھا ہوا ہے وہ لوگوں کو اکساتا ہے اور خود کراچی آنے سے ڈرتا ہے، خود کو کراچی میں غیر محفوظ سمجھنے والا شخص کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق دار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ریحام خان نے کہا کہ جو ظلم برداشت کرے وہ بھی ظلم میں شریک ہے۔ آج ہر پاکستانی آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے ، آج کے دن ہمیں آزادی کے مفہوم کو یاد رکھنا چاہئے ۔ پاکستانی قوم علامہ اقبال اور قائداعظم کے نقش قدم پر چلے۔ قائداعظم نے اقلیتوں کو بھی آزادی دی ، پاکستان کے جھنڈے میں خوبصورتی اقلیتوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ایسے لوگوں کے امیج کو خراب کیا جا رہا ہے جنہوں نے وطن کے لئے قربانیاں دیں اگر ہم تبدیلی کے لئے لوگوں کو رسک لینے کا کہتے تو خود بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ درندگی کی ایک مثال ہے۔ ملزمان کو مثالی سزائیں ملنی چاہئیں تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا جرم نہ کرسکے ۔معاشرے میں تفریق پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی ہے ۔آج تحریک انصاف ملک کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم ،صحت اور روزگار کے سب کو یکساں مواقع حاصل ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی آئے گی نہیں بلکہ آگئی ہے
کراچی محفوظ ہوگیا، کسی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں، ریحام خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































