راولپنڈی(نیوز ڈیسک) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے شمس آباد میں ایک پٹرول پمپ پر اچانک آتشزدگی کے نتیجے میں کھڑی گاڑیاں زد میں آگئیں، جسکے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ شمس آباد میں ایک پٹرول پمپ پر گاڑیاں پٹرول بھروانے کیلیے کھڑی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک خاتون 40 سالہ شازیہ ظہور،دولڑکیاں15 سالہ ثمرہ ظہور،11سالہ یسریٰ ظہور اور10 سالہ لڑکا ارسلان ظہور جھلس کر جاں بحق ہوگئے ،جبکہ دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔