منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نئے چیف جسٹس جواد خواجہ پیر کو حلف اٹھائیں گے

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس جواد ایس خواجہ ملک کے23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے پیر17اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،وہ24دن چیف جسٹس کے عہدے پر رہنے کے بعد نو ستمبر کو65 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعدسبکدوش ہو جائیں گے۔ملک کی عدالتی تاریخ میں سب سے کم عرصہ چیف جسٹس پاکستان رہنے والے افراد کی فہرست میں جسٹس جوادکا دوسرا نمبر ہوگا۔ان سے پہلے چیف جسٹس محمد شہاب الدین صرف10 دن کیلیے چیف جسٹس رہے تھے۔ انھوں نے تین مئی 1960کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف لیا تھا اور 12مئی کو سبکدوش ہوئے۔سب سے کم عرصے کیلیے چیف جسٹس رہنے والوں کی فہرست میں جسٹس بشیر جہانگیری تیسرے نمبر پر ہیں جنھوں نے سات جنوری 2002 کو چیف جسٹس ارشاد حسن خان کی رٹائرمنٹ پر چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا اور اسی ماہ کی31 جنوری کو رٹائرہوئے۔جسٹس شہاب الدین اور جسٹس جہانگیری محض چند دنوں کیلیے چیف جسٹس رہے جبکہ جسٹس جواد تیسرے ہوں گے۔ملک کی عدالتی تاریخ میں محض چند مہینوں کیلیے چیف جسٹس رہنے والوں میں تین افراد چیف جسٹس ایس اے رحمن،چیف جسٹس فضل اکبر اور چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی شامل ہیں۔ جسٹس ایس اے رحمن یکم مارچ 1968 سے 3 جون ،جسٹس فضل اکبر چار جون1968سے 17 نومبر تک فائز رہے جبکہ چیف جسٹس تصدق حیسن جیلانی نے 11دسمبر 2013کو حلف لیا اور پانچ جولائی 2014کو رٹائر ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…