کراچی(نیوزڈیسک).متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ایک بارپھر92کی طرزپرریاستی مشینری کااستعمال کیاجارہاہے، لانڈھی میںجشنِ آزادی کی تیاریوںمیںمصروف ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری سے ظاہرہوگیاکہ ہمیںجشن آزادی منانے سے بھی روکاجارہاہے،لانڈھی سیکٹر یونٹ 80,81,82,83,84,89سمیت 8یونٹوں سے قانون نافذ کرنے والوںنے کارکنان و ذمہ داروں کو گرفتار کرکے اطراف کے علاقوں میں مبینہ طور پرحقیقی والوں کا قبضہ کروادیا،یہ انتہائی غیر آئینی و غیر قانونی اقدام ہے۔گرفتار ہونیوالے کارکنان میں سے کوئی بھی فرد ہماری اطلاعا ت کے مطابق کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث نہیں تھا ۔ جشن آزادی کی خوشیوں میں رخنہ ڈالا گیا ہے جس کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے ایک جانب تو ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہاہے جبکہ دوسری جانب ارباب اختیا ر کے بیانات ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے سیاسی ڈھانچے کے خلاف نہیں اور ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہتے تو پھر ایسی کون سی قوت ہے جو خاص مقاصد کے تحت ہمارے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی جانب سے دیے جانے والے بیانات زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر لانڈھی میںایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکا ن اور ایم کیو ایم کے سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہہمیں خدشہ 24گھنٹوں میں کارکنان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو وہ بھی لاپتہ شمار ہوجائیںگے جو کہ انسانی حقوق کی پامالی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ ایم کیو ایم کے منتخب علاقوں اور عوام کو جبراً جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کرکے لانڈھی میں امن کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین نے لانڈھی کے پر امن عوام او ر کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے اور لانڈھی میں امن قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، آرمی چیف، کور کمانڈر سندھ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت سول و فوج کے تمام متعلقہ اداروں تک یہ پیغام پہنچایا ہے ۔گزشتہ رات سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ آنے والے حقیقی والے شہید کارکنان کے اہل خانہ کے گھروں پر جاکر انہیںہراساں کرر ہے ہیں اور ایف آئی آر میں سے حقیقی والوں کے نام نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ اور سویلین حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے متعلق اپنی پالیسی واضح کریںتاکہ ہم کراچی اور پاکستان کے امن و استحکام کیلئے اپناکردار ادا کر سکیں۔ دہشت گردوں نے لانڈھی کے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور انہیں قتل کی دھمکیاںبھی دیں۔ ایک مرتبہ پھر لانڈھی کورنگی سمیت مختلف علاقوں کو نو گو ایریا بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ لانڈھی ، کورنگی ، لائنز ایریا ، لیاقت آباد کے بعد پاک کالونی میں بھی دہشت گردوں نے ایم کیوا یم کے جشن آزادی کیمپ پر فائرنگ کی تاکہ ہمیں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگانے اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے سے روکا جاسکے جو ملک دشمنی کا عمل ہے۔دریں اثنا فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے کارکنان،ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے پاکستان کو بچائیں گے،قیام پاکستان کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں جانیں دی اورخدانہ خواستہ کبھی پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہواتوپاکستان بنانے والوںکی اولادیںاسے بچانے کے لئے اپنی جانیںقربان کرنے میںلمحہ بھردیرنہیںلگائیںگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے 13اگست کی رات نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے زیر اہتمام فائیو اسٹار چورنگی پر جشنِ آزادی کے سلسلے میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر جمع ہونیوالے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی ،اقبال مقدم ،سابق ارکان اسمبلی جمال احمد اور انور رضا سمیت ذمہ داران و کارکنان سمیت خواتین بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
92ء کی طرزپرریاستی مشینری کااستعمال کیاجارہاہے،فاروق ستار

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ساڑھے چار سیکنڈ
-
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل ...
-
نوبیاہتا دلہن کو شوہر نے نشے کی حالت میںدرندگی کا نشانہ بناڈالا،تشویشناک حالت میں اسپتال ...
-
دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈراپ سین؛ آفس بوائے ہی ماسٹر مائنڈ ...
-
سکیورٹی گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
-
موسلادھار بارشیں، تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
-
کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی
-
پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج ،خفیہ ایجنسی نے طیارے کی مقبولیت گرانے ...
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں’ پاکستان
-
لیاری بلڈنگ حادثہ: 20 آنجہانی ہندو افراد کی تدفین کر دی گئی
-
پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26 کے لئے خطرے کی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ساڑھے چار سیکنڈ
-
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ
-
نوبیاہتا دلہن کو شوہر نے نشے کی حالت میںدرندگی کا نشانہ بناڈالا،تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل
-
دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈراپ سین؛ آفس بوائے ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
-
سکیورٹی گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
-
موسلادھار بارشیں، تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
-
کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی
-
پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج ،خفیہ ایجنسی نے طیارے کی مقبولیت گرانے کا الزام چین پ...
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں’ پاکستان
-
لیاری بلڈنگ حادثہ: 20 آنجہانی ہندو افراد کی تدفین کر دی گئی
-
پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26 کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
-
عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم