اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غورکیا ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ الطاف حسین سے بات چیت کے لیے لندن بھی جانا پڑے تو چلے جائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگام، آپریشن جاری رہے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی آئینی اور قانونی باتیں حکومت کو تسلیم کرنی چاہئیں۔