راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے یوم آزادی کے موقع پرپاک فوج کے سابق اورحاضرسروس افسران اورجوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔آئی ایس پی آرکے ایک بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے سابق اورحاضرسروس افسران اورجوانوں کے اعزازمیں استقبالیہ دیا۔اس موقع پراستقبالیہ کے شرکاءنے آرمی چیف کوآپریشن ضرب عضب کی کامیابی پرخراج تحسین پیش کیااورجنرل راحیل شریف نے اس موقع پراستقبالیہ کے شرکاءکویوم آزادی کی مبارکباد دی ۔