اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جان کی دھمکی ملنے پر راولپنڈی کی لال حویلی میں عوامی مجلس منسوخ کر دی۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی یوم آزادی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے والے تھے تاہم مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی تجویز پر پروگرام منسوخ کر دیا گیاشیخ رشید نے بتایا کہ انتظامیہ نے سالانہ تقریب میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا تھاجس کی وجہ سے تقریب منسوخ کر دی گئی۔انتظامیہ نے بتایا کہ یہ وہی دہشت گرد گروپ ہے جس نے ماضی میں تین مرتبہ مجھ پر حملہ کیا۔شیخ رشید کے مطابق وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کارکنوں کی زندگیوں کو خطرہ ہو۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں