منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایس آئی کے نام پرلوٹ مارکرنیوالاگروہ گرفتار،سرغنہ کے بارے میں آپ کے ہوش اڑجائینگے

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنجھورو (نیوزڈیسک) آئی اےس آئی کا اہلکار ظاہرکر کے لوگوں کو تاوان کےلئے اغوا ءکرنے والے گےنگ ”انڈس کرولا“کا سرغنا اےکسائز انسپکٹرنکلا۔شانواز زرداری اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سنجھورو تھانہ مےں اغواءبرائے تاوان کا مقدمہ درج،سی آئی اے ،جھول اور شہدادپور تھانوںمےں بھی جعلی اسسٹنٹ ڈائرےکٹر کے خلاف شکاےات موصول۔مذکورہ ملزم اسلحہ کے زور پرشہریوں کو سادہ کپڑوں مےں سفید کرولا مےں اٹھا کر لے جاتا ہے جس کے بعد مغوی کے موبائل سے تاوا ن کا مطالبہ کرتا ہے۔ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اےکسائیز اےنڈ ٹےکسےن آفیسر سانگھڑ، اےس اےچ او سی آئی اے سےنٹر سانگھڑ اور اےس اےچ او سنجھورو کی صحافیوں سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق۔پچیس سالہ نوجوان ٹی وی مکےنک محمد ےامین ملک ظہر کی نماز پڑ ھ کر جےسا ہی غوثیہ مسجد کے گےٹ پر پہنچے تو چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا ءکرلیا۔ےامین ملک اور دیگر نمازیوں نے مزاحمت کی کوشش کی تو مسلح افراد مےں سے اےک نے اپنا تعارف آئی اےس آئی کے اہلکارکے طور پر کراےا جس کے بعد لوگ دور ہٹ گئے۔مسلح افراد سادہ کپڑوں مےںسفید رنگ کی انڈس کرولا نمبر 5656 ABمےں سوار تھے جو پستولوں سے لےس تھے۔مسلح افراد مغوی کو شہدادپور کی جانب لےکر روانہ ہوگئے۔اغواءکے دو گھنٹے بعد اغواءکاروں نے مغوی محمد ےامین کے موبائل نمبر سے مغوی کے بھائی محمد اقبال ملک کو فون کر کے 6 لاکھ روپئے تاوان کا مطالبہ کیا۔اغواءکاروں مےں سے اےک شخص کی شناخت شاہنواز ذرداری کے طور پر ہوگئی ہے جو شہدادپور سرکل مےں اےکسائیز انسپےکٹر ہے۔ملزم کے خلاف سنجھورو تھانہ مےں مغوی کے بھائی محمد اقبال ملک کی مدعیت مےں اغوا برائے تاوان ،قتل کی دھمکی جعل سازی اور دیگر دفعات(342,506, 161,419,34 PPC) کے تحت اےف آئی آر نمبر 53/2015 درج کی گئی ہے۔ڈی اےس پی سنجھور عبدالحق اور اےس اےچ او سنجھورو اظہار حسےن لاہوری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے کٹہرے مےں لایا جائے گا جبکہ اس گروہ کے دےگر ارکان کا بھی پتہ چلاکر ان کو عوام کے سامنے لاےا جائے گا ۔ مذکورہ اےکسائیز انسپےکٹر کے خلاف اسی قسم کی شکاےات ضلع سانگھڑ کے دیگر تھانوں کو بھی موصول ہوئی ہےں جبکہ عوام کی جانب سے سیشن کورٹ مےن بھی شکاےت درج کرائی گئیں ہےں۔سی آئی اے سےنٹر سانگھڑ کے انچارج خالد جونےجو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گےنگ کی جرائم کی اسی نوعیت کی کاروائیوں مےں ملوث ہونے کی شاکاےات موصول ہوئی ہےں جس پر جلد قانونی کاروائی کی جائے گی۔اےکسائیز اےنڈ ٹےکسےشن آفیسر سانگھڑ اظہار حسےن شےح نے رابطہ کرنے پر صحافیوں کو بتاےا کہاگر محکمہ مےں کالی بھےڑ یںپائی گئیں تو ان کے خلاف جلد محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے پاس اور بھی مغوی موجود ہےں جن کو اغوا برائے تاوان کی غرض سے رکھا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…