پشاور(نیوزڈیسک)قومی وطن پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت میں ایک بارپھر شمولیت کافیصلہ کرلیا ہے،حکومت میں شامل ہونےوالے کےلئے باقاعدہ طورپر تحریری معاہدہ بھی تیارکرلیا ہے جس پر آئندہ دوروز میں دستخط ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی نے حکومت مےں شمولیت کےلئے تین وزارتوں کے لئے نام بھی دے دیئے ہیں ۔نئے معاہدہ کے تحت قومی وطن پارٹی کے رہنماءسکندر شیر پاو کوسینئروزیربنایاجائیگا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اورقومی وطن پارٹی کے درمیان پیر کوتحریری معاہدے پر دستخط متوقع ہیںجس کے بعد قومی وطن پارٹی صوبائی حکومت کاحصہ بننے گی،اس سے قبل قومی وطن پارٹی کوکرپشن کے الزامات کی بنیاد پر حکومت سے علیحدہ کیا تھا تاہم اب دوبارہ شمولیت کےلئے جوڑتوڑمکمل ہوگیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں