زیارت(نیوزڈیسک) زیارت میں دہشتگردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی قائداعظم ریذیڈنسی کو دو سال دو ماہ بعد یوم آزادی پر عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر زیارت ریذیڈنسی میں جشن آزادی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے پرچم کشائی کی۔ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا جس دن جہالت ختم کر دی ہمارے مسائل بھی ختم ہو جائیں گے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں جشن زیارت منائیں گے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیٖفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ قوم کے اتحاد کا دوسرا نام آپریشن ضرب عضب ہے۔ قائداعظم ریذیڈنسی کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور ان کا جوش و جذبہ بھی دیدنی تھا –