قصور(نیوزڈیسک) ویڈیو اسکینڈل میں حسین خان والا کے متاثرین کی جانب سے مزید دس درخواستیں موصول ہونے کے بعد تھانہ گنڈا سنگھ میں دس نئے مقدمات درج کر لئے گئے جس سے مقدمات کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔ پولیس نے چھاپے مار کر گاؤں کے تین دکانداروں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ملک خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے تیسرے روز بھی متاثرین اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کئے –