پشاور ، گوجرانوالہ:(نیوزڈیسک) پشاور کے علاقے پخہ غلام کے قریب پولیس کے سپیشل یونٹ نے کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دو خود کش جیکٹس اور دو پستول برآمد کر لئے۔ خودکش جیکٹس میں پندرہ ، پندرہ بم نصب تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم جشن آزادی پر عوامی ریلیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گوجرانوالہ میں حساس ادارے اور پولیس نے چناب پل پر ایک ٹرک سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے اسلحہ میں درجنوں کلاشنکوفیں، ایل ایم جی رائفلیں، پچاس پسٹل اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ –