اسلام آ باد(نیوزڈیسک)سا بق چےف جسٹس آ ف پا کستان افتخا ر محمد چو ہدری نے اپنی نئی سےا سی جما عت کے قےا م کے حو ا لے سے مختلف سےا سی شخصےا ت سے رابطے شروع کر دیئے ہےں ،معلوم ہو ا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سمیت تحرےک انصا ف کے کئی اہم رہنما ءبھی سابق چیف جسٹس کی نئی سےا سی جما عت مےں شا مل ہو سکتے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ افتخار چودھری سے قربت کے دعویدار ذرائع کے مطا بق ممتا ز قانو ن دان حا مد خان بھی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں جبکہ جسٹس (ر ) وجیہہ الدےن کو بھی پا رٹی مےں اہم عہدہ دینے پر غور جاری ہے ۔ذرائع کے مطا بق افتخا ر محمد چو ہدری عےد الا ضحی کے بعد ملک کے چا رو ں صو بو ںکا دورہ کرےں گے مختلف سےا سی شخصےا ت سے رابطے کر کے دوروں کا پر و گرام تر تےب دےا جا رہا ہے ۔