ژوب(نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گوال اسماعیل زئی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق ژوب کے علاقے گوال اسماعئل زئی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 24 راکٹ لانچرز، 5 خودکش جیکٹیں، 36 دستی بم، 25 بارودی سرنگیں اور 50 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔