جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بحریہ ٹاؤن کراچی کی یوم آزادی تقریبات، فنکاروں کی گرمجوش پرفارمنس

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) بحریہ ٹائون کراچی کی یومِ آزادی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ شام سے شروع ہوچکا ہے جس میں ناموارں فنکاروں کی گرمجوش پرفارمنس سمیت رات 12؍ بجے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی شامل تھا ، تقریب میں لاکھوں اہالیان کراچی نے شرکت کی اور خوب محظوظ ہوئے، شرکاء کے ہم آواز قومی ترانے کی گونج نے فضا کو گرما دیاجبکہ فیسٹیول میں شریک شرکاء نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نے ہماری نسلوں کو جذبہ آزادی سے روشناس کیا ۔ فیملی آزادی فیسٹیول بحریہ ٹائون کراچی میں آج صبح 11؍ بجے سے رات 11؍ بجے تک جاری رہے گا۔ بحریہ ٹائون نے پاکستان کی 68؍ ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں 2؍ روزہ تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں رنگارنگ پرفارمنسز، میوزک ، انٹرٹینمنٹ ، فن ، فوڈ ، گیمز سمیت بچو ں کے لئے خصوصی کڈز ایریاز شامل ہیں جہاں جھولے ، پیپٹ شو، فیس پینٹنگ سمیت بے شمار گیمز شامل ہیں۔ فیسٹیول کا انعقاد خصوصی طور پر فیمیلز کے لئے کیا گیا ہے اور فیمیلز کا داخلہ مفت ہے۔ گزشتہ روز ابرارالحق ، فریحہ پرویز ، صنم ماروی ، بشریٰ انصاری اور بہروز سبزواری کی خصوصی پرفارمنسز ہوئیںیومِ آزادی کی یہ تقریبات بحریہ ٹائون کراچی میں آج بھی دن بھر جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کے چہرے خوشی سے تمتما رہے تھے۔ انہوں نے بحریہ ٹائون کی کاوشوں کو سراہا اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کے ہمیں خوشی ہے کہ ہماری جس نسل نے خوف کی فضا میں آنکھ کھولی تھی آج وہ روشنیوں اور خوشیوں کی فضامیں پروان چڑھ رہی ہے ہمیں اُمید ہے کہ اس کا مستقبل بحریہ ٹائون کی کاوشوں کے صلے میں تابناک ہوگا آج باآواز بلند اور دل کی گہرائیوں سے قومی ترانہ اپنے ہموطنوں کے ساتھ گا کر ہمیں نئی زندگی کا احساس ہورہا ہے۔ اللہ نے بحریہ ٹائون کو اس شہر کی روشنیاں بحال کرنے کا ذمہ دے دیا ہے۔شرکاء نے بحریہ ٹائون سائٹ کا بھی وزٹ کیا اور جدید طرز تعمیر کو سراہا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹائون کے وائس چیف ایگزیکٹو زین ملک نے کہا کہ لوگوں کے اس سمندر کا جوق در جوق ہماری آزادی تقریب میں شرکت اس امر کی غمازی ہے کہ کراچی پر امن لوگوں کا شہر ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے کراچی کے شہر یوں کے دل سے خوف کی دیوار گرادی ہے فیسٹیول کا مقصد کراچی کی عوام کو یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کا پُر امن تاثر اُجاگر کرنا ہے۔ فیملی آزادی فیسٹیول بحریہ ٹائون کراچی میں صبح 11؍ بجے سے رات 11؍ بجے تک جاری رہے گا –



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…