کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیربرائے کچی آبادی جاوید ناگوری نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔صوبائی وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پیش کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس نے جاوید ناگوری کے استعفیٰ کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق جاوید ناگوری کی لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیز جان بلوچ سے وفاداری کے حلف کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان سے پارٹی نے سختی سے باز پرس کرتے ہوئے استعفیٰ طلب کیا ہے جبکہ انہوں نے استعفے میں وجہ طبیعت کی ناسازی درج کی ہے