لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کو توڑ کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے ،لوٹا سازی ن لیگ کا کام تھا، اب پی ٹی آئی نے سنبھال لیا ۔ یوم آزادی پر مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کو لوٹا بنانے کی فیکٹری لگارکھی تھی اب یہ کام تحریک انصاف کر رہی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تتھا کہ حکومت پنجاب الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےصوبے کوپولیس اسٹیٹ بنا کر رکھ دیا ہے۔ اس سے قبل چودھری پرویز الٰہی نے قومی پرچم لہرایا ،مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی جانب سے یوم آزادی کاکیک بھی کاٹا گیا