اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ فروری سے تھر جانے کی خواہشمند ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے کسی دورے کی انتظام نہ ہونے پر انہوں نے شدید اظہار ناراضگی کیا۔کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں تھر کے قحط سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اللہ گواہ ہے، میں اجرک کے 3 جوڑے بنا کر رکھے ہوئے ہیں۔ریحام خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھاڑتے ہوئے کہا کہ بھابھی بھابھی نہ کریں۔خیال رہے کہ تھر میں قحط سالی سے سیکڑوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے سربراہ کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ریحام خان نے کارکنوں سے کہا کہ اب میں شفاء اسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ جا رہی ہوں، کیونکہ ایسے بھی ان لوگوں کے ساتھ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں