اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں ایف سی نے جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، 5 خود کش جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔بلوچستان فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاع پر ڑوب کے علاقے کلی اسماعیلزئی میں سرچ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 5 خود کش جیکٹس ، 25 دستی بم ، 8 باردوی سرنگیں ،14 راکٹ لانچر ، 50 کلو دھماکہ خیز مواد ، 13 مارٹر گولے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے یہ اسلحہ گولہ بارود جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں تخریب کاری کے استعمال کرنا تھا۔