منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

قوم دہشتگردی سے نجات کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر ممنون حسین

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا ہے کہ قوم کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔صدرممنون حسین کا کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی پرچم سربلند دیکھ کر اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد تازہ ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرسید احمد خان نے علم کی شمع روشن کی، اس کے بعد شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک عظیم مملکت کا خواب دیکھا اور پھر قائداعظم محمد علی جناح نے اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کی جس کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے بے حد قربانیاں دیں اور ان عظیم لوگوں کی قربانیوں اور جدو جہد کی بدولت ہی ہم آج آزاد فضاو¿ں میں سانس لےرہےہیں۔ ہمیں بھی اپنے آباو¿ اجداد کی طرح وطن عزیز کی خدمت کرنی ہے اور سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنا ہے۔صدر ممنوں حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں جس کی ایک بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے، بدعنوانی کی وجہ سے بھی ملک میں مشکلات ہیں تاہم پاکستانیوں نے ملک کو ہر طرح سے مستحکم کرنے کا عزم کررکھا ہے اور قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد ان مسائل پر قابو پا لیں گے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی تک جاری رہے گی۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری وطن کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی مفید ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئے گی جب کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پارہا ہے اور قومی مسائل پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہو رہے ہیں، امید ہے ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید لائے گا اور آنے والا یوم آزادی آج کے جشن آزادی سے بہترہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…