اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دریوگا خادم چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے مزید ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔