اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کے حکم پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مزید 10خواتین کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ملک بدر کی جانے والی خواتین کا تعلق آذربائیجان سے ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے ماطقب خواتین میں سے دو آذربائیجان حکومت کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں، جن کے ریڈ وارنٹس بھی جاری ہو چکے تھے۔ وزارت داخلہ نے اس سے قبل گھانا، نائجیریا اور کرغستان سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کو ملک بدر کیا تھا۔ کل مزید دو ازبک خواتین کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔