گلگت(نیوزڈیسک)گلگت میں تیس سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ قصور اسکینڈل کے بعد ایک اور شرمناک واقعہ منظر عام پر آ گیا،گلگت میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار دو ملزمان نے لرزہ خیز انکشافات کر دئیے ملزمان نے 30 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائیں اور انہیں بلیک میل بھی کیاشرمناک اسکینڈل اس وقت بے نقاب ہوا جب گلگت میں ایک خاتون نے کینٹ تھانے میں اجتماعی زیادتی کے بعد اسے بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایاویڈیو اور تصاویر بنائیںاب ملزمان تصاویر گھر والوں کو دینے اور انٹرنیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر رہے ہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ¾ ایک فرار ہوگیا ہے۔ ملزمان کا تعلق گلگت کے نواحی علاقے نمل سے ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔