اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ پیٹر لوائے نے مریم نواز سے ملاقات کی اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی طر ف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ مشعل اوباما ان کے ساتھ مل کر پاکستان میں تعلیم کے فروغ پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ مریم نواز نے پیٹرلوائے کو پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ مریم نواز نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔