پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان کے مولانافضل الرحمان کے بارے میں بیان پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مشتعل

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(نیوزڈیسک)ریحام خان کے مولانافضل الرحمان کے بارے میں بیان پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مشتعل، بیان کی مذمتوں کاسلسلہ شروع- ریحام خان سیاست میں نہ آنے کی سب باتیں بھول گئیں۔ نان سٹاپ سیاسی اننگز میں اپنے سرتاج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ چپکے چپکے میدان سیاست میں قدم رکھنے والی ریحام خان سیاسی اور سماجی سطح پر تحریک انصاف کے دفاع میں بھی پیش پیش ہیں۔ قصور واقعہ کے بعد بھابھی ریحام خان طوفانی دوروں سے مخالفین کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔ دس اگست کو متاثرین کی داد رسی کے بعد وہ آج پھر حسین والا پہنچ گئیں اور طنز کے تیر بھی خوب برسائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اگر ڈائیلاگ اچھے ہوں تو وہ انھیں اپنی فلم میں لے لیں لیکن وہ ان کے بیانات پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو بھی نہ بخشا۔ ریحام خان کو سرگرم دیکھ کر کپتان تو جتنے خوش ہوں سو ہوں، جلسوں کی ریٹنگ بھی انتہاؤں پر ہے۔ کپتان کی جیون ساتھی بننے کے بعد انہوں نے نہ صرف خود کو شوہر کے رنگ میں رنگا بلکہ نان سٹاپ سیاسی سرگرمیوں میں بھی انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ مخالفین کیلئے بھابھی کا لب ولہجہ بھی اپنے سرتاج سے مختلف نہیں ہے۔ 9 اگست کو ہری پور میں مخالفین کو للکارنے کے بعد ریحام خان آج پھر اسی پچ پر چیلنج کرتی رہیں۔ ایک ہی روز تین جلسے بھی کر ڈالے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…