کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید فیصل علی سبزواری نے کہا ہے کہ وہ اپنے طے شدہ منصوبے کے تحت دو ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں سندھ کے سابق وزیر برائے امور نوجوان فیصل سبزواری نے کہا کہ وہ کچھ ہی دنوں میں وطن لوٹ آئیں گے ۔واضح رہے کہ فیصل سبزواری کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد سے منظرِ عام سے غائب تھے ۔ان سے متعلق میڈیا میں افواہات گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اختلافات کی بنا پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے