جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

مائنس الطاف فارمولہ،پیپلزپارٹی کا موقف سامنے آگیا

datetime 13  اگست‬‮  2015
KARACHI, PAKISTAN, JUL 23: Sindh Education Minister, Nisar Khoro talks with media persons during a press conference at his office in Karachi on Tuesday, July 23, 2013. (S.Imran Ali/PPI Images).
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے سنیئر وزیر اطلا عا ت سندھ نثا ر احمد کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معا ملہ ان کی پا ر ٹی کا اندرو نی معا ملہ ہے ۔جمہو ریت کی بقا ءکے لئے انتہا ئی فیصلے نہیں کرنے چا ہئے اگر ایم کیو ایم کو کچھ معا ملا ت پر خدشا ت ہیں تو اس پر غو ر کر کے با ت چیت کے ذر یعے سیا سی ما حو ل کو ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کو آر ٹس کو نسل میں آ زا دی فیسٹیول کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔نثا ر احمد کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفو ں سے سیا سی دھڑ ے بندی پیدا ہو گی اور جمہو ر ی ادا ر ے کمزو ر ہو نگے اس لئے سیا سی دھڑ ے بندی نہیں ہو نی چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دو ستو ں کی استعفو ں کو منظو ر کر نے کی با تیں قبل از وقت ہیں ،استعفےٰ جمع ہو نے کے بعد اسپیکر ان ارا کین کے دستخط کی جا نچ پڑ تا ل کر تا ہے اور دیگر قا نو نی تقاضے دیکھے جا تے ہیں تا ہم یہ آخری آپشن استعما ل نہیں ہو نا چا ہئے انہو ں نے کہا کہ جمہو ریت اور پارلیمنٹ کو قا ئم رکھنے کے لئے قر با نیا ں دی ہیں اس لئے ڈکٹیٹر شپ سے جمہو ریت بہتر ہے تا کہ پاکستان کوجمہو ر ی ملک کے طو ر پر آگے لے جا یا جا سکے ۔نثا ر احمد کھو ڑو نے کہا کہ ما ئنس ون فا ر مو لے کی با تیں تما م جما عتو ں کے لئے سو چی گئیں تھیں تا ہم عوا م کی را ئے حتمی ہو تی ہے ،ما ضی میں شہید بے نظیر بھٹو ،نوا ز شریف کے لئے بھی ما ئنس ون کی با تیں کیں گئیں مگر عوا م کی را ئے کو حتمی طو ر پر تسلیم ہو نا چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ پا ر لیمنٹ اور اسمبلیو ں سے استعفے مسا ئل کا حل نہیں کیو نکہ پی ٹی آئی نے بھی استعفے دیئے اور مذکرا ت کے بعد انہیں ایوا ن میں آنا پڑا اس لئے سیا ست میں آپشن کھلا رکھنا چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ ما ضی میں پیپلز پا ر ٹی کے سا تھ بھی زیا دتیا ں کیں گئی اور دھا ندھلی ہو نے کے با وجو د پیپلز پا ر ٹی 17نشستو ں پر بھی ایو ان میں مو جو د رہی ۔اسلئے وفا قی حکومت اور سندھ حکومت ایم کیو ایم کے خد شا ت پر غو ر کر سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…