اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں . ایوان کو نوٹس لینا چاہیے جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے پاس کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق موجود ہے، جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے انہیں بھی دھمکیاں ملی ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ کے پاس قانونی چارہ جوئی کا حق بھی ہے اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، آپ کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے